Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی بسوں سے اشیائے ضروریہ کی منتقلی،لاری مالکین کی ہڑتال سے سپلائی متاثر

آر ٹی سی بسوں سے اشیائے ضروریہ کی منتقلی،لاری مالکین کی ہڑتال سے سپلائی متاثر

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے لاری مالکین کی ہڑتال کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے لئے آر ٹی سی بسوں کا استعمال شروع کیا ہے۔ محکمہ سیول سپلائز نے آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ ضروری اشیاء کی منتقلی کی ہدایت دی ہے۔ خصوصی آر ٹی سی بسوں سے ترکاری، دودھ اور دیگر اشیائے ضروریہ منتقلی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ دالیں، خوردنی تیل کی سپلائی کو یقینی بنارہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر پٹرولیم اشیاء کی بے روک ٹوک سربراہی کو یقینی بنانے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ زراعت اور محکمہ مارکٹنگ بھی اس بات کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں کہ ریتو بازاروں میں ترکاری وافر مقدار میں دستیاب رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT