Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / آر ٹی سی بس میں خاتون کے زیورات کا سرقہ

آر ٹی سی بس میں خاتون کے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والی ایک خاتون کے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ پولیس کے بموجب 54 سالہ پدماوتی اپنے شوہر سبرامنیم جن کا تعلق وشاکھاپٹنم جیوتی نگر سے ہے دو دن قبل اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے ایل بی نگر آئی ہوئی تھی اور آج صبح اپنی بیٹی جو نظام پیٹ ، کوکٹ پلی میں مقیم ہے سے ملاقات کیلئے آر ٹی سی بس میں ملک پیٹ علاقہ سے سوار ہوئی ۔ بس میں سوار ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پدماوتی کے ہینڈ بیگ میں موجود 9 تولے طلائی چین کا نامعلوم افراد نے سرقہ کرلیا جس پر ملک پیٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT