Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کے نقصان کی جی ایچ ایم سی سے پابجائی

آر ٹی سی کے نقصان کی جی ایچ ایم سی سے پابجائی

سرکاری احکام جاری، 137 کروڑ روپئے مختص کرنے کی ہدایت
حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد سٹی میں آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو ہونے والے نقصانات کی پابجائی کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے فنڈس جاری کرنے کا حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آج احکامات بھی جاری کئے گئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ گزشتہ ماہ اپریل تا ماہ ستمبر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو ہوئے نقصانات کی پابجائی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فنڈس سے ادا کرنے کی جاری کردہ احکامات میں واضح ہدایت دی گئی اور بتایا گیا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے گریٹر آر ٹی سی کو 137.8 کروڑ روپئے مختص کرنے کی حکومت نے ہدایت دی ہے۔ شہری علاقوں میں عوامی سہولت کے لئے چلائی جانے والی آر ٹی سی بسوں (سٹی سرویس) کے ذریعہ ہمیشہ ہی آر ٹی سی کو زبردست نقصانات سے دوچار ہونا پڑرہا تھا اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ لیکن ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت حکومت نے آر ٹی سی کو ہونے والے نقصانات میں کمی کرنے کے لئے تفصیلی غور و خوص کیا اور چند ماہ قبل ریاستی کابینہ میں سٹی بس سرویس سے آر ٹی سی کو ہونے والے نقصانات کی ادائیگی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فنڈس سے کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلہ کی روشنی میں ہی اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT