Monday , September 25 2017
Home / دنیا / آزادی خوف سے کہیں زیادہ طاقتور : اوباما

آزادی خوف سے کہیں زیادہ طاقتور : اوباما

واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں فائرنگ کے حالیہ واقعہ کو ’دہشت گردی کی واردات‘ قرار دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو امریکہ اور اسلام کی جنگ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اتوار کی شب واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے براہ راست خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’آزادی خوف سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔‘ اپنی تقریر میں صدر اوباما نے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ کیلیفورنیا کے حملہ آور’ کسی غیر ملکی شدت پسند تنظیم کے اشارے پر کام کر رہے تھے۔‘ گذشتہ ہفتہ سان برنارڈینو میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس واقعے میں ملوث دو افراد 28 سالہ رضوان فاروق اور ان کی 29 سالہ اہلیہ تاشفین ملک چند گھنٹے بعد پولیس کے ساتھ تصادم میں مارے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT