Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آزادی کے 70 سال بعد بھی ملک میں دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں پر اظہار تشویش

آزادی کے 70 سال بعد بھی ملک میں دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں پر اظہار تشویش

ملک کی آزادی کیلئے کانگریس کا اہم کردار، گاندھی بھون میں پرچم کشائی، اتم کمار ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے ہندوستان کو تمام مذاہب کا گلدستہ قرار دیتے ہوئے آزادی کے 70 سال بعد بھی دلتوں اور اقلیتوں پر ہونے والے حملوں اور عدم رواداری پر تشویش کا اظہار کیا۔ آج گاندھی بھون میں یوم آزادی کے بعد قومی پرچم لہراتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قائد مقننہ تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر، سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر وی ہنمنت راؤ، پنالہ لکشمیا، ارکان راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان، مسٹر آنند بھاسکر، سابق ارکان پارلیمنٹ مسٹر انجن کمار یادو، مسٹر مدھو گوڑ یشکی، کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر سمپت کمار، رکن قانون ساز کونسل مسٹر پی سدھاکر ریڈی، جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر محمد مقصود احمد، مسٹر سید عظمت اللہ حسینی، مسز عظمیٰ شاکر، صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس مسٹر انیل کمار یادو، ترجمان مسٹر سید نظام الدین، مسٹر وجئے کمار نائیڈو ، صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل، مسٹر سید یوسف ہاشمی، ڈاکٹر ایم اے انصاری، مسٹر صمد خان ، مسٹر جابر پٹیل، مسٹر عتیق صدیقی، مسٹر ایس محمد واجد حسین، مسٹر محمد معراج خان، مسٹر اعجاز خان، مسٹر مرزا مصطفی علی بیگ، مسٹر دلاور حسین، مسٹر مجتبیٰ عابدی، مسٹر خواجہ غیاث الدین وغیرہ موجود تھے۔ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین کو خراج پیش کیا اور کہاکہ آزادی کے پیغام میں صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ حیدرآباد میں بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی نے دلتوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں۔ ملک کو انگریزوں سے آزادی دلانے والی کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور سماجی انصاف اور غربت کے خاتمہ کے لئے کام کیا ہے اور تمام مذاہب و طبقات کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ملک اور ریاستوں کی ترقی میں انھیں حصہ دار بنانے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔ ملک میں امن و امان خوشحالی اور سیکولرازم کے لئے انتھک جدوجہد کی ہے۔ تاہم مرکز کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومتیں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں جس سے سماج کے تمام طبقات دونوں حکومتوں سے ناراض ہیں۔

TOPPOPULARRECENT