Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / آزاد مسئلہ پر سینئر بی جے پی قائدین کا غور

آزاد مسئلہ پر سینئر بی جے پی قائدین کا غور

نئی دہلی 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، شانتا کمار اور یشونت سنہا جنھوں نے بہار کی انتخابی ہزیمت کے بعد عملاً بغاوت کردی، اُن کی گزشتہ روز یہاں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایم پی کیرتی آزاد کی معطلی اور پارٹی قیادت سے متعلق مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔ اُن کی 10 نومبر کو منعقدہ میٹنگ کے برخلاف جبکہ انھوں نے پارٹی قیادت کے خلاف شدید بیان جاری کیا تھا، اس مرتبہ فوری طور پر کوئی برسرعام تبصرہ سامنے نہیں آیا جبکہ اِن قائدین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مناسب وقت اور فورم میں اپنے مسائل اُٹھائیں گے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا بی جے پی سے آزاد کی معطلی کا مسئلہ زیربحث آیا۔

TOPPOPULARRECENT