Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آسام میں انکاؤنٹر، 2 خطرناک عسکریت پسند ہلاک

آسام میں انکاؤنٹر، 2 خطرناک عسکریت پسند ہلاک

گوہاٹی 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آدمی واسیوں کے قتل عام کے سلسلہ میں مطلوب این ڈی ایف بی (ایس) کے 2 کیڈر کو آج آسام پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے انکاؤنٹر میں مار گرایا۔ انٹلی جنس کی خصوصی اطلاع پر آسام پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ضلع چرانگ کے اوکسی گوری گاؤں میں آج صبح تلاشی مہم شروع کی تھی جس پر مڈبھیڑ میں این ڈی ایف بی (ایس) کے2  خطرناک عسکریت پسند لیڈر ہلاک ہوگئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ایل آر بشنول نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مہلوکین عسکریت پسندوں کی بحیثیت گونڈالی اور جنوتی شناخت کرلی گئی جوکہ این ڈی ایف بی (ایس) کے پلاٹون کمانڈر تھے اور 23 ڈسمبر 2014 ء میں آدی واسیوں کے قتل عام کے ذمہ دار تھے۔ علاوہ ازیں ان عسکریت پسندوں نے ایک دسویں جماعت کے طالب علم پریہ باسو متری کو پولیس کا مخبر ہونے کے شبہ میں بہیمانہ طریقہ سے قتل کردیا تھا۔ انکاؤنٹر کے مقام سے ایک M-16 رائفل اور میگزین، AK-47 رائفل اور میگزین، ایک پستول اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT