Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / آسام میں آئی ایس کیلئے بھرتی کا اندیشہ، پولیس کا بیان

آسام میں آئی ایس کیلئے بھرتی کا اندیشہ، پولیس کا بیان

گوہاٹی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آسام نے آج کہاکہ اس نے تمام سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو بدستور چوکس رہنے اور تمام حساس مقامات پر سکیوریٹی سخت کردینے کی ہدایت دی ہے کیوں کہ ریاست سے آئی ایس آئی ایس کیلئے نوجوانوں کی بھرتی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران مباحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی اُمور چندراموہن نے کہاکہ تمام ایس پیز کو اِس ضمن میں چوکس کردیا گیا ہے اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تمام حساس مقامات جیسے ریلوے اسٹیشنوں، ایرپورٹس، تاریخی مقامات ، مندروں، درگاہوں ، ریفائنریز اور شاپنگ مالس پر سکیوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ وزیر موصوف چیف منسٹر سرب نند سونووال کی طرف سے جواب دے رہے تھے، جن کے پاس اُمور داخلہ کا قلمدان بھی ہے۔ وقفہ صفر کے دوران مباحث میں بی جے پی ایم ایل اے اشوک سنگھل نے آسام اور ملک کے دیگر حصوں میں آئی ایس آئی ایس کی جانب سے بھرتی مہم کے امکان پر سوال اُٹھایا تھا۔ وزیر نے ایوان کو بتایا کہ جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے دو تربیت یافتہ ارکان ضلع نلباڑی سے پکڑے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT