Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / آسام میں بوڈولینڈ تحریک کا احیاء

آسام میں بوڈولینڈ تحریک کا احیاء

ریل روکو احتجاج سے ٹرین سرویسس متاثر
تیزپور۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں ایک اور علیحدہ ریاست بوڈو لینڈ کی تشکیل کے مطالبہ پر آج متعدد بوڈو تنظیموں نے ادونگواں میں ریل روکو احتجاج کیا جس کے ساتھ ہی علیحدہ ریاست بوڈو کی تحریک کا احیاء ہوگیا ہے۔ آل بوڈو اسٹوڈنٹس یونین نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ (پروگرامس) پیپلز جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار بوڈو لینڈ (PJACBM) کے علاوہ کئی ایک بوڈو تنظیموں نے 12 گھنٹوں کا ریل روکو احتجاج کیا جس کے بعث آسام کے شمالی علاقہ میں آج صبح سے ریل رابطہ منقطع ہوگیا۔ اضلاع ادگلوری اور سونی پت کے دور افتادہ مقامات سے آئے ہوئے 20 ہزار سے زائد لوگوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور یہ نعرے بلدن کئے کہ بوڈو لینڈ نہیں تو امن و سکون بھی نہیں۔ بوڈوئوں کے خلاف کوئی امتیاز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودلگوری (Udalguri) ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے محاصرہ سے اودلگوری۔ تیزپور۔ دیگر گائوں اور این جے پی۔ رنگاپادا۔ نہارگائوں سیکشن پر ریل رابطہ دربہم برہم ہوگیا جہاں پر مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ بوڈو عوام کے دیرینہ مطالبہ کی یکسوئی کیلئے مرکز اور ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی کے امتیازی رویہ پر تنقید کرتے ہوئے صدر اے بی ایس پوسٹر پرمود بوڈ نے کہا کہ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ بوڈوئوں کے خلاف کوئی سیاسی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بوڈو عوام کی سلامتی اور حقوق نسلی بنیاد پر ایک علیحدہ ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے این ڈی اے حکومت کے خلاف یہ الزام عائد کیا۔ بوڈو مسئلہ کی یکسوئی کا جوھٹا وعدہ کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ بوڈو تنظیموں کو یہ امید تھی کہ 50 سال قدیم بحران کا حل تلاش کرلیا جائے گا جب بی جے پی کی مرکزی قیادت نے انتخابات کے موقع پریورتن (تبدیلی) اور اچھے دن آنے والے ہیں کے نعرے لگائے تھے، ہم نے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کرکے گزشتہ ڈھائی سال سے مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ اور کرن رجیجو سے ملاقات کیں حتی کہ چیف منسٹر سرینڈا سونوال سے بھی تفصیلی مذاکرات کئے گئے لیکن تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور حکومت چھوٹے چھوٹے گروپس اور برادریوں کے استحصال کیلئے سیاسی سازش کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ اب چونکہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے لہٰذا علیحدہ ریاست کا مطالبہ بوڈو لینڈ تحریک کا احیاء کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT