Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / آسام میں غیر ملکی باشندوں کی نشاندہی کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

آسام میں غیر ملکی باشندوں کی نشاندہی کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی 24اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج آسام غیر ملکی شہریت معاملہ میں اسٹیٹ کورڈینیٹر کوہدایت دی کہ وہ چار ہفتہ کے اندر غیر ملکی قرار دیئے گئے باشندوں میں سے ان افراد کی نشان دہی کریں جن کے پاس اپنی شہریت ثابت کرنے صرف پنچایت کا سرٹیفکیٹ ہی واحد دستاویز ہے ، تاکہ ان افراد کے معاملے میں کچھ طے کیا جا سکے ۔ آئندہ سماعت 12اکتوبر کو طے کی گئی ۔سپریم کورٹ کے ججز،جسٹس گگوئی اورجسٹس سنہا کی بنچ میں آج غیر ملکی شہریت معاملہ پر سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران عدالت نے تین اہم باتیں کہیں۔ سب سے اہم تو یہ کہ حکومت بدلنے سے پالیسی تبدیل نہیں ہونی چاہئے ۔آج سرکار اس معاملہ کی مخالفت کر ر ہی ہے جبکہ پچھلی سرکار نے سب سے بات چیت اور رائے مشورے کے بعد ہی یہ پالیسی طے کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT