Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آسان انداز میں عربی سیکھنے کی کتاب الاتقان کی اشاعت

آسان انداز میں عربی سیکھنے کی کتاب الاتقان کی اشاعت

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں آج رسم اجراء
حیدرآباد 9 اکٹوبر (پریس نوٹ) جدید اور عصری انداز میں عربی زبان سیکھنے کے لئے مولانا ڈاکٹر محمد احمد اللہ بیگ، ایم اے پی ایچ ڈی، صدر الفاران ایجوکیشنل سوسائٹی نے نصاب کی کتابوں کا سیٹ ’’الاتقان فی لسان القرآن‘‘ کے نام سے مرتب کیا ہے۔ الفاران پبلی کیشنز حیدرآباد کے زیراہتمام دلنشین انداز میں میاپ لیتھو پیپر پر اس کتاب کی طباعت عمل میں آئی ہے۔ یہ کتاب عربی زبان سکھانے کی دوسری مروج کتابوں کے برخلاف بالکل ہی الگ انداز میں ترتیب دی گئی ہے اور مروج کتابوں میں جو دشوار طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اس کو نہیں اپنایا گیا ہے۔ ہر کتاب کے آخر میں انگریزی، اُردو اور تمل زبانوں میں الفاظ کے معنی دیئے گئے ہیں۔ یہ کتاب ان مدارس اور اسکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے بے حد سود مند ثابت ہوگی جہاں عربی زبان سکھانے کا انتظام ہے۔ مولانا ڈاکٹر محمد احمد اللہ بیگ نے دس سال سعودی عرب میں درس و تدریس کی خدمات انجام دی ہیں۔ چار کتابوں پر مشتمل اس منفرد سیٹ کی رسم اجراء تقریب 5 بجے شام بروز پیر 10 اکٹوبر کو محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کتاب کی رسم اجراء انجام دیں گے۔ صدارت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ناظم المعہد العالی الاسلامی کریں گے۔ مولانا مفتی حافظ سید صادق محی الدین فہیم اور مولانا پروفیسر سید جہانگیر بانی و ناظم جامعۃ الحرمین شریفین (عربی و انگریزی اسلامی ماڈل یونیورسٹی) مہمانان اعزازی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT