Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / آستانہ میں مودی ۔ شریف ملاقات کا امکان نہیں: وزیر خارجہ

آستانہ میں مودی ۔ شریف ملاقات کا امکان نہیں: وزیر خارجہ

نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ دونوں ممالک میں سے کسی نے بھی ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی آستانہ (قازقستان) میں ملاقات کا اشارہ نہیں دیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی عدالت انصاف میں کشمیر کا مسئلہ نہیں لے جاسکتا۔ سشما سوراج سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وزرائے اعظم ہندوستان اور پاکستان کی شنگھائی کوآپرییشن آرگنائزیشن کی چوٹی کانفرنس میں علیحدہ طور پر شخصی ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT