Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / آسٹریا کے نومنتخب صدر، ماحولیات دوست نہیں!

آسٹریا کے نومنتخب صدر، ماحولیات دوست نہیں!

ویانا۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں فاتح قرار پانے والے 72 سالہ روسی نڑاد الیگزینڈر فان ڈیر پیلین کی کامیابی کا جشن تو منایا جا رہا ہے مگر مسٹر پیلین ملک میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم ’’گرین پارٹی‘‘ کے سربراہ ہونے کے باوجود یومیہ چالیس سیگریٹ پھونکتے ہوئے شاید سب سے بڑھ کر ماحولیاتی آلودگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔  الیگزینڈر فان پیلین 1944ء کو روس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ہالینڈ جبکہ والدہ اسٹونیا سے تعلق رکھتی تھیں مگر سوویت یونین میں کیمونسٹ انقلاب کے بعد وہ فرار ہو کر آسٹریا آگئے تھے۔ ان کے ہاں پیدا ہونے والے ایک بیٹے الیگزینڈر فان پیلین نے حال ہی میں آسٹریا میں صدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔ ان کی ایک سابق بیوی دیر پیلین نے بتایا کہ مسٹر پیلین روزانہ دو ڈبیاں سگریٹس پی جاتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پیلین نے ایک سال قبل دوریس نامی ایک خاتون کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔ آسٹریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکذنڈر فان پیلین کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT