Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کا بھی ڈے؍ نائٹ ٹسٹ

آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کا بھی ڈے؍ نائٹ ٹسٹ

ممبئی ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ڈے؍ نائٹ ٹسٹ کھیلیں گے، جو آسٹریلیا میں سیریز کا تیسرا میچ رہے گا اور نومبر میں اڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، کرکٹ ساؤتھ افریکا نے آج یہ بات کہی۔ سی ایس اے کی جانب سے بتایا گیا کہ 24 نومبر 2016ء کو اڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹسٹ ڈے؍ نائٹ معاملہ رہے گا۔ جیمز سدرلینڈ چیف ایگزیکٹیو کرکٹ آسٹریلیا نے خیرمقدم کیا ہے۔
وینکٹیش پرساد انڈیا ہیڈکوچ بننے کے خواہاں
نئی دہلی ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق سیم بولر وینکٹیش پرساد بھی انڈین کرکٹ ٹیم کے باوقار ہیڈکوچ کی ذمہ داری کیلئے درخواست داخل کرتے ہوئے مسابقتی میدان میں کود پڑے ہیں۔ انھیں روی شاستری اور سندیپ پاٹل جیسے طاقتور امیدواروں سے مسابقت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT