Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے مابین ٹسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے مابین ٹسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر

سڈنی، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری سیریز کے تیسرے و آخری ٹسٹ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ آج بھی تھم نہ سکا۔ اس میچ کے دوسرے روز صرف 11.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، جبکہ مسلسل بارش کی وجہ سے تیسرا اور آج سارا چوتھا روز بارش کی نذر ہوگیا اور میچ ڈرا کی طرف گامزن ہوچلا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا رکھے ہیں۔ کریگ براتھویٹ نے 85 اور کارلوس براتھویٹ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دنیش رامدین 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن لیون اور جیمز پیٹنسن نے دو، دو جبکہ جوش ہیزلووڈ اور اسٹیو اوکیف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹسٹ میں بارش حائل ہوگئی ہے اور میچ ڈرا کی طرف گامزن ہے۔ آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلا ٹسٹ ایک اننگز اور 212 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے ٹسٹ میں میزبان ٹیم نے ’’کالی آندھی‘‘ کو 177 سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT