Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی ایتھلیٹ کو لوٹ لئے جانے کے بعد اولمپک کی سیکوریٹی پر سوالیہ نشان

آسٹریلیائی ایتھلیٹ کو لوٹ لئے جانے کے بعد اولمپک کی سیکوریٹی پر سوالیہ نشان

ریوو ڈی جنیرو۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) رواں سال اولمپک کی میزبانی کرنے والے برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں 6  پیرالمپک مقابلوں میں شرکت کرنے والی آسٹریلیائی ایتھلیٹ کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ آسٹریلیائی ایتھلیٹ لیسل ٹیسک نے گزشتہ روز پیش آئے  واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے گن دکھا کر انہیں بائی سائیکل سے دھکہ دیا اور انہیں لوٹ لیا۔ اس حملے میں آسٹریلیائی پیرالمپک ٹیم کی فزیو تھراپسٹ سارا روس اپنی  سائیکل سے محروم ہو گئیں۔ آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ اس ڈکیتی کے بعد ریو دی جنیرو کے حکام کو سیکیورٹی بہتر بنانی چاہیے۔ وہیل چیئر باسکٹ بال اور سیلنگ میں میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ لیسل ٹیسک نے اس واقعہ کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اور مس روس کو لوٹنے والے دونوں افراد رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔ نیز جب ہم نے ان سے کہا کہ ہمارے  پاس رقم نہیں ہے تو انہوں نے ٹیسک کو کندھے سے دھکہ دے کر زمین پر گرا دیا، اس موقع پر اطراف میں بہت لوگ موجود تھے لیکن کوئی بھی ہماری مدد کو نہیں آیا۔ اس واقعہ کے بعد ایک بعد پھر اولمپک میں ایتھلیٹس اور شائقین کی حفاظت کے حوالے سے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں جہاں برازیلیائی حکام کا اصرار ہے کہ اگست میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا لمپکس میں اتھلیٹس اور سیاح بالکل محفوظ رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT