Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی کپتان کلارک کے انٹرنیشنل کریئر کا خاتمہ

آسٹریلیائی کپتان کلارک کے انٹرنیشنل کریئر کا خاتمہ

لندن ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا انٹرنیشنل کریئر ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ کے بعد ختم ہو جائے گا۔ ٹسٹ فارمٹ میں کینگروز کے کپتان کو آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی طرف سے بتا دیا گیا تھا کہ پانچویں ٹسٹ میچ کے بعد انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑے گا۔ انہوں نے چوتھے ٹسٹ میں شکست کے بعد ہی یہ اعلان کر دیا۔ کلارک ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ونڈے فارمٹ سے بھی سبکدوشی کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمٹ کا وہ پہلے سے ہی حصہ نہیں ہیں۔ انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی ہے اور وہ 1-2 سے خسارے میں جانے کے بعد تیسرا ٹسٹ بھی بری طرح ہار گیا، جس کے ساتھ سیریز کا چوتھا میچ جیت کر السٹیر کک زیرقیادت انگلش ٹیم نے 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ اب سیریز کا آخری ٹسٹ اوول میں 20 اگسٹ کو شروع ہو گا۔ جاریہ سیریز میں کلارک اب تک کے چار میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محض 16 کی اوسط سے ہی رنز بناپائے ہیں۔ چوتھے میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کلارک نے کہا کہ اوول میں ہونے والا پانچواں ٹسٹ میچ ان کے کریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ہو گا۔ انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا، جس نے انہیں نیشنل ٹیم کی کپتانی کا موقع فراہم کیا۔ تاہم وہ بحیثیت کپتان کبھی ایشز نہ جیت سکے، جس پر مایوس اور دکھی دکھائی دیئے۔ اس موقع پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک آتھرٹن سے گفتگو کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہو گئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT