Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا مزید فوجی افغانستان بھیجے گا

آسٹریلیا مزید فوجی افغانستان بھیجے گا

سڈنی، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا ئی وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے آج کہا ہے کہ مزید فوجی افغانستان بھیجنے کی ناٹو کی درخواست پر غور کررہے ہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ناٹو قیادت والے مشن کے لئے کئی ہزار فوجیوں کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ٹرنبل نے یہ نہیں بتایا کہ پچھلے ماہ افغانستان کے دورے کے دوران ناٹو کے فوجی حکام کی طرف سے انہیں کس طرح کی درخواست ملی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال سے متفق ہیں۔ٹرنبل نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا ہم یقیناً وہاں اپنا کام بڑھانے پر راضی ہیں ۔ مگر ہمیں خطہ کے دیگر حصوں میں آسٹریلیائی دفاعی افواج کے وعدوں کو بھی نبھانا ہے اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی۔انہوں نے کہا یہ بات بہت اہم ہے ہم اور ہمارے دیگر اتحادی افغانستان میں اپنی کوششیں جاری رکھیں اور مل کر کام کرتے رہیں۔
مائیک راجرز ایف بی آئی ڈائریکٹر کی دوڑ میں سب سے آگے
واشنگٹن، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میں ریپبلکن پارٹی کے سابق کانگریس رکن مائیک راجرز کا نام وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے اگلے ڈائریکٹر کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی اطلاع دی۔ مسٹر راجرز ہاؤس آف ریپریذنٹیٹیو انٹیلی جنس کمیٹی کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ مسٹرراجرز اپنے آبائی صوبے مشی گن سے ایف بی آئی کے ایجنٹ بھی رہ چکے ہیں۔غور طلب ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹرجیمز کومي کوان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT