Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ سے سیریز برابر کردی

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ سے سیریز برابر کردی

ویلنگٹن ۔ /6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے بلے بازوں کی ذمہ دارانہ کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان مک کولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلیا کے بلے بازوں نے میچ اپنے نام کرکے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ گپٹل اور برینڈن مک کولم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے تاہم کپتان مک کولم 28 رنز بنانے کے بعد بولاند کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔گپٹل اور ولیم سن نے دوسری وکٹ میں نیوزی لینڈ کا اسکور 88 تک پہنچادیا جب گپٹل 31 رنز بنا کر مارش کا شکار بنے۔کین ولیم سن 60 رنز بنا کر کیوی ٹیم کی جانب سے سرفہرست بلے باز رہے جبکہ مچل سینٹنر 45 رنز بنا کر دوسرے کامیاب ترین کھلاڑی تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈم ملنے 36 اور گرانٹ ایلیٹ 32 رنز بناکر نمایاں رہے.کیوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3، اسکاٹ بولانڈ، اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ایڈم زیمپا اور مچل مارش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT