Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے ٹاس جیتا، بنگلہ دیش کی پہلے بیٹنگ

آسٹریلیا نے ٹاس جیتا، بنگلہ دیش کی پہلے بیٹنگ

بنگلور ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سوپر 10 مرحلے میں آج گروپ ٹو کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بنگلہ دیش کو جہاں دو بولرز پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے دھکہ لگا ہے، وہیں تمیم اقبال بھی آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کیلئے یہ میچ اس لئے اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچوں میں شکست ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کو اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرایا تھا۔ گروپ ٹو میں اس وقت نیوزی لینڈ دو فتوحات کے ساتھ پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اگر آسٹریلیا یا بنگلہ دیش کو ورلڈ ٹی 20 میں اپنا سفر جاری رکھنا ہے تو انھیں اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ بنگلہ دیش کو ہندوستان میں جاری اس ورلڈ ٹی20 میں اس وقت دھکہ پہنچا جب آئی سی سی کی جانب سے اس کے دو بولروں آف اسپنر عرفات سنی اور فاسٹ بولر تسکین احمد کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انھیں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل کر دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT