Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا پہلے ٹسٹ میں 208 رنز سے کامیاب‘مکالم کا کیچ متنازعہ

آسٹریلیا پہلے ٹسٹ میں 208 رنز سے کامیاب‘مکالم کا کیچ متنازعہ

برسبین۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو3 مقابلوں کی  سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں 208 رنز کے واضح فرق  سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ کیوی کپتان برنڈن مکالم  80 رنز بناکر نمایاں رہے جنھیں متنازعہ کیچ پر امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں دن 142 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو جلد ہی اسے روس ٹیلر کی صورت میں چوتھا نقصان برداشت کرنا پڑا جو 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان برینڈن مکالم نے آسٹریلیائی  بولنگ کے خلاف کچھ مزاحمت دکھائی لیکن دوسرے سری  سے ساتھی کھلاڑی  ان کی مدد کو آمادہ نہ ہوئے اور ایک ایک کر کے پویلین لوٹ گئے۔جیمز نیشام تین اور بی جے واٹلنگ 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد ایک رن کے اضافے سے کپتان 80 رنز کی اننگز کھیلنئے کے بعد امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو ئے۔ مکالم نے فیصلے کے خلاف امپائر سے احتجاج کیا کہ ان گیند ان کے پیڈ سے چھو کر گئی ہے تاہم امپائر نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا جبکہ مکالم  فیصلہ چیلنج کرنے کے دونوں مواقع پہلے ہی ضائع کرچکے تھے۔ اختتامی بیٹسمینس  آسٹریلیائی فتح کو محض چند اوورز ٹال سکے لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے اور مہمان  ٹیم 295 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے تین، مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ اور مچل مارش نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز چار کھلاڑی آؤٹ اور دوسری اننگز 264 رنز پر چار وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔ سیریز کا دوسرا میچ 13 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT