Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

میلبورن/21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)   آسٹریلیا ئی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں اسٹیو او کیف اور اسکاٹ بولانڈ کو ڈراپ کر دیا گیا۔ فاسٹ بولر جیکسن برڈ کی تقریباً 3 برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2013 میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ آسٹریلیائی سلیکٹر س نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جیت کی صورت میں ہماری ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی، ہم نے متوازن ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ ٹیم فتوحات کے ساتھ وطن لوٹے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، عثمان خواجہ، ایڈم ووجز، شان مارش، مچل مارش، پیٹر نیول، جیمز پیٹنسن، پیٹرسڈل، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لائن، چیڈسیئرز اور جیکسن برڈ پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT