Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا 5 سال بعد سری لنکا کا دورہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا 5 سال بعد سری لنکا کا دورہ

سڈنی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد ٹسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے رواں سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلیا نے چہارشنبہ کو ٹیم کے سری لنکا کے دورے کی تصدیق کی جس کا آغاز 11 جولائی کو ہوگا جس میں 3 ٹسٹ، 5 ونڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم نے آخری دفعہ اگست 2011 ء میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔ آسٹریلیا نے اس سیریز میں 1-0سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا نے سری لنکا میں مجموعی طورپر 13 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے انھیں 6 میں کامیابی،6 ڈرا اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم سابق کپتان کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی ریٹائرمنٹ کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ 26 جولائی سے 30 جولائی تک پالی کیلے میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹسٹ گال اور تیسرا ٹسٹ میچ کولمبو میں 13 اگست سے 17 اگست تک کھیلا جائے گا۔ ونڈے سیریز کا آغاز 21 اگست کو کولمبو میں ہوگا جہاں دوسرا میچ 24 اگست کو ہوگا۔ تیسرا اور چوتھا ونڈے میچ دمبولا میں 28 اور 31 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT