Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا کی فوجی تقریب میں حملے کا منصوبہ ناکام

آسٹریلیا کی فوجی تقریب میں حملے کا منصوبہ ناکام

سڈنی ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں پولیس نے ایک 16 سالہ نوجوان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اینزیک ڈے کی تقریبات کے موقع پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ یہ دوسرا سال ہے جب حکام نے کہا ہے کہ انھوں نے اس دن حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ اینزیک ڈے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی جنگِ عظیم میں شرکت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اگر نوجوان پر جرم ثابت ہو گیا تو اسے عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ نوجوان سڈنی میں صبح کے وقت منعقد ہونی والی ایک تقریب پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انھوں نے اسے آبرن شہر کے مضافات میں اس کے مکان کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ وہ تنہا کام کر رہا تھا تاہم انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

TOPPOPULARRECENT