Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے :انضمام

آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے :انضمام

کراچی ۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹیم کی کامیابی کوخوش آئند قراردیتے ہوئے سیریز میں مثبت اور جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار یونس خان کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہوگی۔انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف مشکل ٹسٹ سیریز میں ٹیم کو جارحانہ اور مثبت انداز میں کھیلنے کی ضرورت ہے جبکہ تجربہ کار یونس خان کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔کپتان مصباح الحق کو تمام اختیارات دیے گئے ہیں اس لئے انھیں پورے اعتماد سے قیادت کرنی چاہئیے۔چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کہ کہ پاکستان ٹیم، نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی شکستوں سے سبق سیکھ کر آسٹریلیا کے خلاف بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ ہماری ٹیم میں کسی کو بھی شکست دینے کی صلاحیت ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ بلاخوف و خطر اور آزادی کے ساتھ کھیلے۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوٹسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں بولرز کی بہترین کارکردگی کے باعث میچ میں 201 رنز سے باآسانی کامیابی حاصل کی ہے۔محمد عامر کے حوالے سے انضمام الحق نے کہاکہ عامر نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی لیکن وہ باصلاحیت ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر کو ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT