Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے دورۂ بنگلہ دیش کا روشن امکان

آسٹریلیا کے دورۂ بنگلہ دیش کا روشن امکان

میر پور۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا جس کے بعد  اگست اورستمبر میں دو ٹسٹ کی سیریز کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے اینٹی کریشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ میں منیجر سین کورل نے دو روزہ دورے میں بنگلہ دیشی وزارت داخلہ ، آسٹریلیائی ہائی کمیشن اور آئی جی پولیس کے ساتھ ملاقات کی۔ بی سی بی چیف ایگزیکٹو ناظم الدین چوہدری نے کہا کہ سین کورل سیکیورٹی انتظامات پر کافی مطمئن ہیں اور انہیں ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
آرسینل اور مانچسٹر سٹی کامیاب
لندن۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ سرفہرست 4 ٹیموں  میں جگہ بنانے کی دوڑ میں آرسینل اور مانچسٹر سٹی نے فتح حاصل کر لی۔ مانچسٹر سٹی کامیابی کے بعد سرفہرست چار ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ آرسینل کیلئے ابھی تک جدول میں امید کی کرن باقی ہے۔ ٹورنمنٹ میں چیلسی ٹیموں کے جدول میں 90 نشانات کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہے۔ چوتھے اور پانچویں مقامات پر موجود لیورپول اور آرسینل کے درمیان چوتھے مقام کے حصول کی دوڑ جاری ہے اور اس کا فیصلہ پول کے آخری میچ کے بعد ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT