Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا کے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے اور چوکسی کی ہدایت

آسٹریلیا کے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے اور چوکسی کی ہدایت

ملبورن 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج اعلیٰ سطحی انتباہ جاری کرتے ہوئے خود ساختہ مذہبی رہنما گرمیت رام رحیم سنگھ کو ایک عصمت ریزی مقدمے میں مجرم قرار دینے کے بعد اُن کے ہزاروں پیروؤں نے برپا کردیا ہے۔ چنانچہ محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اگر ضروری نہ ہو تو اپنا سفر ملتوی کردیں۔ ریاستوں ہریانہ کے علاقوں سرسہ اور پنچ کولہ ، پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے شہریوں کو جو اِن علاقوں میں مقیم ہیں چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

مالدیپ کے آخری اپوزیشن لیڈر جیل
کولمبو 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے آخری اپوزیشن قائد کو آج سزائے قید سنادی گئی جبکہ صدر عبداللہ یامین نے سیاسی ناراض ارکان کے خلاف اپنی کارروائی میں شدت پیدا کردی۔ قاسم ابراہیم صدر جمہوری پارٹی اور 2013 ء میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار پر الزام ہے کہ وہ یامین کے قریبی حلیف اسپیکر عبداللہ مسیح کی سرزنش کا شکار ہوچکے ہیں۔ آج اُنھیں رشوت خوری کا مجرم قرار دیا گیا اور 38 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی۔وہ اُن 4 پارٹیوں کے اپوزیشن اتحاد میں سے ایک پارٹی کے صدر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT