Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے 551/3d کے جواب میں ویسٹ انڈیز 91/6

آسٹریلیا کے 551/3d کے جواب میں ویسٹ انڈیز 91/6

MELBOURNE, AUSTRALIA - DECEMBER 27: Peter Siddle of Australia is congratulated by his teammates after dismissing Jason Holder of the West Indies during day two of the Second Test match between Australia and the West Indies at the Melbourne Cricket Ground on December 27, 2015 in Melbourne, Australia. (Photo by Scott Barbour/Getty Images)

ملبورن۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم ایک اور شرمناک شکست کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جیسا کہ یہاں ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو مہمان ٹیم 91/6 کی نازک صورتحال سے پریشان ہے۔ کھیل کے آخری سیشن میں ویسٹ انڈیز کو ڈرامائی صورتحال کا سامنا رہا جہاں یکے بعد دیگرے وکٹوں کے زوال میں نہ صرف اسے 91/6 تک پہنچادیا بلکہ میزبان ٹیم کو دوبارہ بیٹنگ کرنے کے لئے ہنوز 261 رنز بنانے ہیں۔ قبل ازیں اسٹیو سمتھ اور ایڈم ووجس نے بھی سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کے پہلے اننگز میں اسکور 551/3 پر ڈکلیر کردیا۔ پہلے دن عثمان خواجہ اور جیو برنس نے شاندار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی تھی۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے لئے ڈیرن براوو 13 رنز اور پہلا ٹسٹ کھیل رہے فاسٹ بولر کارلوس بریتھ ویٹ 3 رن بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں واپسی کا ویسٹ انڈیز کا خواب چکناچور ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور اسے رواں ٹسٹ میں بھی اندرون 5 دنوں میں شکست ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آسٹریلیا کے لئے فاسٹ بولر جیمس پیٹنسن اور ان کے ساتھی بولر پیٹرسیڈل نے اسپنر لیتھن لیان کے ہمراہ فی کس دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وکٹ جس پر فاسٹ بولروں کے لئے کسی قدر مدد موجود تھی اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان بولروں نے ویسٹ انڈیز کی خامیوں کو پھر ایک مرتبہ واضح کردیا ہے۔ حالانکہ ویسٹ انڈیز کے اوپنر گریٹ بیتھ ویٹ اور راجندرا چندریکا نے پہلے گھنٹے میں انتہائی جدوجہد اور اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فاسٹ بولروں کا بہتر مظاہرہ کیا لیکن چائے کے وقفے سے قبل لیان نے اس جوڑی کو توڑ دیا۔

TOPPOPULARRECENT