Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلین اوپن : پیئس اور بوپنا کی پیش قدمی

آسٹریلین اوپن : پیئس اور بوپنا کی پیش قدمی

ملبورن۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مکسڈ ڈبلز کی جوڑیوں کے لئے آج کا دن اچھا ثابت ہوا کیونکہ لینڈر پیئس اور روہن بوپنا دونوں ہی اپنی جوڑی داروں کے ساتھ آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلیل میں پہونچ گئے۔ تاہم بوپنا رومانوی فلورین مرجیا کے ساتھ مینس ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ سے خارج ہوگئے۔ مکسڈ ڈبلز میں پیئس اور بوپنا کیلئے آسان اور آرام دہ شروعات رہی۔ پیئس نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک گھنٹہ 9 منٹ تک جاری رہنے والے کھیل میں انستاسیا پاؤلیچنکووا اور ڈومنک انگلوٹ کے خلاف 7-5، 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے مقام کے حامل بوپنا اور چینی تائپی کی ینگ جان چن نے بھی 48 منٹ کے کھیل میں آسٹریلیائی جوڑی جان ملمین اور کمبرلی بریل کو 6-1، 7-5 سے شکست دے دی۔ پیئس اور ہنگس جوڑی کا آئندہ مقابلے امریکی سلون اسٹیفنس اور جین جولیئن روجر سے ہوگا۔ بوپنا اور چان کا سامنا آندریا ہلاواچکوا اور لوکاز کوبوٹ سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT