Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسکر پسٹوریئس کو جیل سے قبل ازوقت گھر جانے سے روک دیا گیا

آسکر پسٹوریئس کو جیل سے قبل ازوقت گھر جانے سے روک دیا گیا

جوہانسبرگ ۔20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے  وزیرِ برائے انصاف مائیکل میسوٹہ نے آسکر پسٹوریئس کو جیل سے قبل ازوقت گھر جانے سے روک دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ آسکر پسٹوریئس کو اپنی ساتھی کو غلطی سے قتل کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے وزیرِ برائے انصاف نے کہا کہ قیدیوں کی جلد رہائی سے متعلق پے رول بورڈ کی جانب سے دس ماہ کی قید کے بعد پسٹوریئس کی رہائی کا فیصلہ قبل ازوقت ہے اور بغیر کسی قانون کے تحت کیا گیا ہے۔ قانونی ذرائع نے میڈیا کو مطلع کیا  ہے اب بورڈ کی جانب سے پسٹوریئس کی قبل ازوقت رہائی کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ پسٹوریئس کو آئندہ جمعہ کو جیل سے گھر میں نظر بند کیا جانا تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اپنی سزا کا باقی عرصہ دارالحکومت پریٹوریہ میں اپنے ایک رشتہ دار( انکل) کے تین منزلہ گھر میں گزاریں گے۔ جنوبی افریقہ کے قانون کے مطابق پسٹوریئس کو ’اصلاحی نگرانی‘ کے تحت جلد رہائی مل سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT