Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آشا ورکرس کی سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام

آشا ورکرس کی سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام

حیدرآباد 9 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ پولیس نے آج آشا ورکرس کی جانب سے احتجاجی مارچ کے منصوبے کو ناکام بنادیا ۔ یہ کارکن سیکریٹریٹ تک مارچ کرنا چاہتے تھے تاکہ اپنے مطالبات کی تکمیل کیلئے زور دیا جاسکے ۔ ان احتجاجی آشا ورکرس کو پولیس نے احتیاطی تحویل میں لے لیا ۔ ریاست بھر میں جملہ 8,000 آشا ورکرس کو گرفتار کیا گیا ۔ آشا ورکرس گذشتہ کئی دن سے احتجاج کر رہے ہیںاور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ماہانہ تنخواہ 15,000 روپئے ادا کرے ۔ ڈی جی پی تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما کے بموجب حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے آشا ورکرس کی جانب سے احتجاجی ریلی منظم کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔

TOPPOPULARRECENT