Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر گنبدان قطب شاہی کے ساتھ دکن پارک کو بھی فروغ دے گا

آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر گنبدان قطب شاہی کے ساتھ دکن پارک کو بھی فروغ دے گا

قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے یادداشت مفاہمت ، ملازمین کی خدمات کو مستقل بنانے کا تیقن
حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) گنبدانِ قطب شاہی کے ساتھ ساتھ تقریباً 15 سال سے غیرآباد ’’دکن پارک‘‘ بھی عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ گنبدانِ قطب شاہی کی تزئین نو اور آہک پاشی کررہے آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر کی جانب سے دکن پارک کی دوبارہ کشادگی اور درکار ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے آمادگی ظاہر کردی گئی ہے۔ سابق میں قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے دکن پارک میں ترقیاتی کام انجام دیئے گئے تھے لیکن مختلف وجوہات بالخصوص عیدگاہ کے راستہ کا تنازعہ اور ملازمین کے مطالبات کے سبب دکن پارک کی کشادگی عرصہ دراز تک تعطل کا شکار رہی۔ قلعہ گولکنڈہ اور گنبدانِ قطب شاہی کے درمیان واقع اس پارک میں نہ صرف بچوں کیلئے سوئمنگ پول کی سہولت موجود ہے بلکہ اندرون پارک ٹرین کے علاوہ دیگر سامان تفریح بھی دستیاب ہیں۔ اس پارک کو تقریباً 3 کروڑ روپئے کے مصارف سے ترقی دی گئی تھی لیکن مختلف تنازعات نے پارک کی کشادگی میں رکاوٹیں پیدا کردی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر نے ان تنازعات کے حل کے ساتھ گنبدان قطب شاہی اور دکن پارک کو فروغ دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ دکن پارک جوکہ تقریباً 30 ایکر اراضی پر محیط ہے، اس اراضی میں عیدگاہ گنبدان قطب شاہی بھی شامل ہے جہاں سالانہ عیدین کے موقع پر نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے بموجب قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر کے درمیان گنبدان قطب شاہی کے ساتھ ساتھ دکن پارک کو بھی فروغ کے سلسلے میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کردیئے گئے ہیں اور بڑی حد تک دکن پارک کے تنازعات کو آغا خاں ٹرسٹ کی جانب سے حل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے بموجب قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے تقرر کردہ 80 ملازمین جوکہ مختلف مطالبات بالخصوص خدمات کو باقاعدہ بنانے کے سلسلے میں جدوجہد کررہے تھے، ان کے مسائل کی بھی عاجلانہ یکسوئی کا تیقن دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے پائے۔گزشتہ دنوں قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں نے دکن پارک میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ملازمین کو اس بات کی طمانیت بھی دی گئی کہ وہ اپنے مستقبل بالخصوص ملازمت کے متعلق فکرمند نہ رہیں چونکہ اتھاریٹی کی جانب سے ان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گنبدان قطب شاہی اور دکن پارک کی یکساں ترقی کی صورت میں یہ علاقہ عظیم الشان تفریحی مرکز میں تبدیل ہونے کی ت

TOPPOPULARRECENT