Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی نے پاکستان کے میچز بیچے:جاوید

آفریدی نے پاکستان کے میچز بیچے:جاوید

کراچی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق اسٹار بیٹسمن جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ آفریدی نے میچز بیچے ہیں۔ آفریدی نے ایک صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ ’’پیسہ ہمیشہ سے میانداد کا مسئلہ رہا ہے اور اب بھی ہے‘‘۔ جاوید نے نجی ٹی وی چیانل سے گفتگو کرتے میں کہا کہ ’’اُن سے کہیں کہ عمران خان نے میرے بارے میں کیا باتیں کی ہیں وہ سن لیں‘‘۔ انھوں نے کہا: ’’شاہد (آفریدی) اپنی بچیوں کے سرپرہاتھ رکھ کر اور قسم کھا کر کہو کہ تم نے پاکستان کے میچز نہیں بیچے، تم نے پاکستان کو نہیں بیچا، میں گواہ ہوں اور میں نے خود (تم کو) پکڑا ہے۔‘‘ جاوید نے کہا کہ ’’میں نے تو پوری ٹیم پکڑی تھی، یہ تو فکسر لوگ ہیں، میں اُن کے ثبوت لاؤں گا‘‘۔ سابق کپتان نے کہا: ’’یہ کچھ دنوں سے مجھے فون پر فون کررہے تھے اور لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ان سے کہیں کہ میرے بارے میں ہلکا ہاتھ رکھیں۔‘‘ پیسوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے جاوید نے کہا کہ میرا پیسوں کا مسئلہ ہوتاتو ٹیم چھوڑ کر کیوں جاتا؟ ’’میں تو پاکستان ٹیم چھوڑ کر گیا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کسی کو میچ دے دیا جائے، بین الاقوامی میچ کیسے دیاجائے، کس کو بے وقوف بناتے ہو لیکن ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اُن کی اب مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اور ان کو کوئی نہیں پوچھتا‘‘۔ ’’پیسوں کا معاملہ ہوتا تو میں بہت کماتا اور بہت کچھ لیتا، عزت ایسے نہیں ملتی بلکہ اللہ دیتا ہے کوئی نہ کوئی چیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے اوپر والا عزت دیتا ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT