Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی ورلڈ کپ میںکامیاب آغاز کے خواہاں

آفریدی ورلڈ کپ میںکامیاب آغاز کے خواہاں

کلکتہ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے اور فتح کے ساتھ ٹورنمنٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ کلکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی نے کہا   کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ہندوستان آئی ہے اور ہندوستان آنے کیلئے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار تھے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اس عالمی سطح کے ٹورنمنٹ کا ہر میچ اہم ہے اور کھلاڑیوں کو فتح کیلئے عمدہ کارکردگی دکھانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاتحانہ انداز میں ورلڈ کپ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پہلا میچ جیت کر ٹیم کو اعتماد ملتا ہے اور آگے چل کر وہ مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ شاہد آفریدی نے ہندوستان  ویراٹ کوہلی اور یور راج سنگھ کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اس وقت بہت شاندار کھیل پیش کر رہی ہے اور اچھی فارم میں ہے، انہیں زیر کرنے کیلئے ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔  ٹوئنٹی20  کپتان نے کہا کہ میں  کرکٹ سے  جتنا ہندوستان میں لطف اندوز ہوا اتنا بہت ہی کم ملکوں میں محظوظ ہونے کا موقع ملا، یہاں کے عوام سے مجھے اور پوری ٹیم کو جو پیار ملا وہ میرے لئے بہت یادگار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے، جو ٹیم دباؤ کو برداشت کرے گی وہ بہتر کھیل پیش کرے گی اور بہتر ٹیم فتح حاصل کرے گی۔ کولکتہ کے حوالے سے سوال پر شاہد آفریدی ہماری یہاں بہت اچھی یادیں ہیں اور ہم نے یہاں چار میچز جیتے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ سالوں سے پاکستان کی بولنگ اور ہندوستان کی بیٹنگ کے درمیان ہی مقابلہ ہوا اور ورلڈ کپ میں بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔ روہت شرما کی جانب سے محمد عامر کو ایک عام بولر قرار دیے جانے کے بارے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اس کا جواب روہت شرما ہی بہتر دے سکتے ہیں لیکن میرے لئے تو محمد عامر ہی سب سے بہترین بولر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT