Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کا دور اب ختم ہو چکا: سرفراز

آفریدی کا دور اب ختم ہو چکا: سرفراز

کراچی۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی سابق ٹسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے شاہد آفریدی کے ممکنہ طور پر سبکدوشی  واپس لینے سے متعلق بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ  آفریدی کا دور اب ختم ہو چکا اور ان کی پاکستان سوپر لیگ میں بھی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی۔آفریدی  نے پی ایس ایل میں صرف دس وکٹیں اور 87 رنز اسکور کئے جس سے ان کے زوال کا پتہ چلتا ہے۔ سرفراز نے کہا کہ آفریدی کو ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے فیصلہ پر قائم رہنا چاہئے۔ سرفراز نے اسٹار آل راؤنڈر کے اس بیان سے بھی اختلاف کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے۔پاکستان میں بے انتہا صلاحیتیں ہے انہیں صرف بین الاقوامی کرکٹ میں مناسب موقع دینے کی ضرورت ہے۔سرفراز نے کہا کہ پاکستان میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو آفریدی کی جگہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ آئندہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے جو آفریدی کی سبکدوشی کے بعد ان کا خلاء پورا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب سابق اوپنر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفریدی کو ورلڈکپ کے بعد سبکدوش ہونے کے فیصلہ پر تذبذب کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل فیصلہ ہوتا ہے لیکن آفریدی کو یہاں اسپورٹسمین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست فیصلہ کرنا چاہیے۔

 

آسٹریلیا میں ورلڈکپ کی
نشریات نہیں ہوں گے؟
سڈنی ۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی شائقین آئی سی سی ورلڈکپ  ٹوئنٹی20 ٹورنمنمٹ کے میچوں سے لطف اندوز ہونے سے محروم ہو سکتے ہیں کیونکہ یہاںکسی مقامی ٹی وی براڈ کاسٹرز نے ابھی تک میگا ایونٹ کو براہ راست نشر کرنے کیلئے حقوق حاصل نہیں کئے ہیں جس کی ایک وجہ ہندوستانی براڈ کاسٹر کی جانب سے حد سے زیادہ رقم کے تقاضے کو قرار دیاجارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT