Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کی سبکدوشی پر غیر یقینی صورتحال ہنوز برقرار

آفریدی کی سبکدوشی پر غیر یقینی صورتحال ہنوز برقرار

کراچی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کی سبکدوشی کے حوالے سے ابھی بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب وہ مزید پاکستانی ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے۔آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل شاہد آفریدی نے واضح طور پر اشارہ دیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ممکنہ طور پر ان کے 20 سالہ کیریئر کا آخری  میچ ہو سکتا ہے۔ تاہم ٹسٹ اور ونڈے  سے کنارہ کشی کرنے والے شاہد آفریدی  نے کہا ہے کہ وہ اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ وہ اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کیلئے فٹ ہیں۔ انہوں نے موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد سبکدوشی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں اپنے ملک میں سبکدوشیکا اعلان کروں گا، جو بھی ملک کیلئے بہتر ہو گا، وہی کروں گا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنی فارم دیکھوں گا، یہاں توقعات کا دباؤ ہے، میڈیا کا دباؤ ہے۔ بحیثیت کھلاڑی میں اب بھی فٹ ہوں لیکن بحیثیت کپتان فٹ نہیں کیونکہ جب آپ پاکستان کیلئے کھیل رہے ہوں تو دباؤ کو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ٹوئنٹی20  کرکٹ کی تاریخ میں 97 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر شاہد آفریدی نے اکتوبر 1996 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور وہ کھیل کے تمام فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT