Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کے ٹوئنٹی 20 کیریئر پر سوالیہ نشان گہرا

آفریدی کے ٹوئنٹی 20 کیریئر پر سوالیہ نشان گہرا

لاہور۔18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سلیکشن کمیٹی نے ٹوئنٹی20 کرکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے شاہد آفریدی کوانگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی  ٹوئنٹی20  اسکواڈ سے دور رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹوئنٹی20  اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔سلیکٹرز نے ڈومیسٹک  ٹوئنٹی  20  ٹورنمنٹس میں مسلسل عمدہ کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی اور بابر اعظم ، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد اصغر کو مستقل طور پر  اسکواڈ کا حصہ بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی کا انحصار ڈومیسٹک ٹورنمنٹس میں کار کردگی اور روئے پر ہے جبکہ اے ٹیم کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پول آف پلیئرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT