Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آل اسٹار سیریز میں شعیب اختر پسندیدہ کھلاڑی

آل اسٹار سیریز میں شعیب اختر پسندیدہ کھلاڑی

لاہور ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نجی ویب سائٹ کے پول میں ’راولپنڈی اکسپریس‘ شعیب اختر ’’کرکٹ آل اسٹار سیریز‘‘ میں پسندیدہ ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں جبکہ اس فہرست میں ’ریورس سوئنگ‘ کے ماہر وسیم اکرم کا دوسرا نمبر ہے۔ آل اسٹار سیریز میں شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کر ماضی کی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔ تیز رفتار بولنگ اور باؤنسرز کی وجہ سے مشہور اختر ایک مرتبہ پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

TOPPOPULARRECENT