Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس میں دیوے گوڑا کی آمد کی توثیق

آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس میں دیوے گوڑا کی آمد کی توثیق

حیدرآباد 6 نومبر (راست) جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کنوینر مجلس استقبالیہ آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس نے بتایا کہ 13 نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب نمائش میدان پر منعقد شدنی تاریخی آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس میں سابق وزیراعظم ہند جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت و مخاطب کریں گے۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے دہلی کے دفتر سے آج جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و کنوینر کانفرنس کو آمد کی توثیق کی ہے۔ جبکہ جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق ایم ایل اے بیدر، جناب خالد شکیل جنرل سکریٹری ہمناآباد تحریک مسلم شبان، چٹگوپہ سے راشد پٹیل صدر شبان، ارشد مہاگنوی معتمد بسواکلیان مسلم شبان، خواجہ معین صدر بسواکلیان نے مجلس استقبالیہ آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس اعظم پورہ نزد مسجد صحیفہ اطلاع دی ان علاقوں کی تمام مساجد میں جمعہ کو یوم عہد و دعا کامیابی سے منایا گیا اور 100 گاڑیوں کا قافلہ بیدر، ہمناآباد، بسواکلیان سے آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس میں شرکت کے لئے 13 نومبر نمائش میدان آئے گا۔ عام رابطہ کا کام اور مساجد میں 13 نومبر نمائش میدان چلنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT