Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آندھراپردیش بجٹ آج پیش کیا جائے گا

حیدرآباد 14 مارچ (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کا سالانہ بجٹ 15 مارچ کو 10 بجکر 25 منٹ پر قانون ساز اسمبلی واقع امراوتی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو یہ بجٹ پیش کریں گے۔ پروگرام کے مطابق 13 مارچ کو بجٹ پیش کیا جانے والا تھا لیکن تلگودیشم رکن اسمبلی نندیال بھوما ناگی ریڈی کی موت کے سبب بجٹ کی پیشکشی ملتوی کردی گئی۔ آج اسمبلی میں بھوما ناگی ریڈی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر اُن کی دختر اکھیلا پریہ رکن اسمبلی الا گڈہ بھی ایوان میں موجود تھیں۔ تعزیتی قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ریاستی حکومت بھی مرکزی بجٹ 2018 ء کی طرح یکساں بجٹ پیش کرے گی جس میں منصوبہ جاتی اور غیر منصوبہ جاتی مصارف کی تفریق نہیں رہے گی۔ ریاستی معیشت 15 فیصد شرح ترقی کا نشانہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس کے علاوہ ریونیو خسارہ بھی 4,868 کروڑ روپئے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا لیکن 14,134 کروڑ روپئے رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT