Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش بی جے پی کے ماس کنٹکیٹ پروگرام کا آغاز

آندھراپردیش بی جے پی کے ماس کنٹکیٹ پروگرام کا آغاز

اونگول 10 اپریل (این ایس ایس) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر ڈی پورندریشوری نے آج کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے پراجکٹس کی دوبارہ ڈیزائننگ سے آندھراپردیش کو نقصان ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ پارٹی ’’گاؤں کی ترقی ملک کی ترقی ہے‘‘ نعرہ کے ساتھ عوام سے ربط قائم کرے گی اور ان کے ساتھ رابطہ میں مزید اضافہ کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ کسانوں کی مدد کے لئے مرکز نے اصلاحات شروع کئے ہیں اور کہاکہ زرعی شعبہ کے لئے نئی اصلاحات کے مطابق اگر فصل کو 25 فیصد نقصان ہو تو کسانوں کو پندرہ دن کے اندر مالی مدد حاصل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT