Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش سکریٹریٹ کی 3 اکٹوبر کو ویلگاپوڈی منتقلی

آندھراپردیش سکریٹریٹ کی 3 اکٹوبر کو ویلگاپوڈی منتقلی

حیدرآباد 27 ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش سکریٹریٹ کا 3 اکٹوبر کو ویلگاپوڈی میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ حکومت نے آندھراپردیش کا مکمل نظم و نسق امراوتی سے چلانے کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سکریٹری محکمہ جی اے ڈی مسٹر این سریکانت نے جی او جاری کرتے ہوئے کہاکہ 30 ستمبر تک حیدرآباد سکریٹریٹ میں مختلف محکمہ جات کی تمام فائیلس کو ڈیجٹلائزڈ کرکے انھیں ویلگاپوڈی سکریٹریٹ منتقل کردیا جائے گا۔ یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ 3 اکٹوبر کو صبح 10 بجے سے نظم و نسق مکمل طور پر ویلگاپوڈی سکریٹریٹ کے ذریعہ کام کرنا شروع کردے گا۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرابابو نائیڈو 11 اکٹوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر ویلگاپوڈی سکریٹریٹ کے بلاک نمبر ایک میں قائم کردہ اپنے دفتر میں ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT