Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش چیف منسٹر آفس امراوتی میں کمانڈ کنٹرول مرکز

آندھراپردیش چیف منسٹر آفس امراوتی میں کمانڈ کنٹرول مرکز

سرکاری محکمہ جات سے تال میل ، چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کا جائزہ اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔ /18 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی راجدھانی امراوتی کے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر آفس کے قریب کمانڈ کنٹرول مرکز کے قیام کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اس طرح تمام سرکاری محکمہ جات کو ایکدوسرے سے مربوط کرکے تال میل کی برقراری کے مقصد سے ہی کمانڈ کنٹرول مرکز کو چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے چیمبر کے پاس ہی قائم کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج اپنی رہائش گاہ پر سی آر ڈی اے مسائل کا جائزہ لینے اور اس کی یکسوئی کیلئے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا تھا ، مذکورہ فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر نارائینا کے علاوہ سی آر ڈی اے کے اعلیٰ عہدیدار بھی اس اجلاس میں شریک تھے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر آفس کی پہلی منزل پر واقع چیف منسٹر چیمبر کے قریب (3500) مربع گز رقبہ پر کمانڈ کنٹرول مرکز قائم کرنے کے منصوبہ سے وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر نارائینا نے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو واقف کروایا ۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی و کونسل اجلاسوں کیلئے تعمیر کئے جانے والی چھٹویں عمارت دیگر پانچ عمارتوں سے مختلف رہنے کی تجویز وزیر موصوف نے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ بات چیت کی اور بتایا جاتا ہے کہ چھٹویں عمارت کے اطراف بلند عمارتیں تعمیر کرنے کا چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے فیصلہ کیا ۔اسی ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر کیساتھ منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں راجدھانی علاقہ کے کسانوں میں پلاٹس کی تقسیم کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق حکومت آندھراپردیش نے کہا کہ جاریہ ماہ /21 ستمبر سے آندھراپردیش راجدھانی میں کسانوں کو پلاٹس کی تقسیم کے عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو جاریہ ترقیاتی کاموں میں کسانوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کسانوں میں پلاٹس کی تقسیم کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی عہدیداران متعلقہ کو سخت ہدایات دیئے جانے کا اظہار پایا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT