Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی موقف حاصل نہیں ہوگا

آندھراپردیش کو خصوصی موقف حاصل نہیں ہوگا

سدھانتی پنڈت ایم راما لنگیشورا ورا پرساد کی پیشن گوئی
حیدرآباد 10 اپریل (این ایس ایس) دنیا کے ٹاپ نجومی اور آستھنا سدھانتی پنڈت ایم راما لنگیشورا ورا پرساد نے کہاکہ آندھراپردیش کو خصوصی زمرہ کا موقف عطا نہیں کیا جائے گا بلکہ ریاست کی ترقی کے لئے مرکز کی جانب سے مختلف مدات کے تحت بھاری فنڈس دیئے جائیں گے۔ انھوں نے اس بات کی پیشن گوئی کی کہ ٹاملناڈو میں موجودہ انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے کو کامیابی حاصل ہوگی۔ جبکہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس فتح یاب ہوگی۔ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو تقریباً تمام ریاستوں میں تلخ تجربات کا سامنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ اس سال ملیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ اور یو اے میں فضائی حادثات میں اضافہ ہوگا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں ابتری پیدا ہوگی۔ امریکہ میں زلزلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT