Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی موقف پر کانگریس کا خانگی بل مطالبہ مضحکہ خیز:مدو کرشنما نائیڈو

آندھراپردیش کو خصوصی موقف پر کانگریس کا خانگی بل مطالبہ مضحکہ خیز:مدو کرشنما نائیڈو

حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) سینئر تلگودیشم پارٹی قائد و رکن آندھراپردیش قانون ساز کونسل مسٹر جی مدوکرشنما نائیڈو نے کانگریس پارٹی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف کے حصول کے لئے خانگی بل کی تائید کرنے کانگریس پارٹی کا مطالبہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مدو کرشنما نائیڈو نے کہاکہ خود کانگریس نے ہی غیر منصفانہ و غیر سائنٹفک انداز میں ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کی مکمل ذمہ دار ہے لیکن آج یہی کانگریس قائدین نے بل کے نام پر نئے ڈرامے کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ اگر واقعی ریاست آندھراپردیش سے کانگریس پارٹی کو حقیقی دلچسپی ہو تو اسے چاہئے کہ مسز سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے جی ایس ٹی بل کی تائید کا واضح تیقن دلاتے ہوئے ریاست آندھراپردیش کے لئے خصوصی موقف دلانے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر مدوکرشنما نائیڈو نے کانگریس قائدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ محض ریاست کے کانگریس قائدین کی نامناسب نمائندگی اور کل ہند کانگریس صدر مسز سونیا گاندھی کے یکطرفہ فیصلہ کے نتیجہ میں ہی آج آندھراپردیش کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے اور آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ کئے جانے کے باوجود آج مرکز میں برسر اقتدار پارٹی سے کانگریس پارٹی آندھراپردیش کے لئے خصوصی موقف حاصل کرنے سے قاصر ہے لہذا کانگریس سے ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے لئے مرکز پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT