Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو دس ہزار کروڑ کے سو کے نوٹ درکار

آندھراپردیش کو دس ہزار کروڑ کے سو کے نوٹ درکار

آر بی آئی کو چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کا مکتوب
حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے ریزرو بینک آف انڈیا سے اپیل کی کہ آندھراپردیش کو دس ہزار کروڑ روپئے کے کرنسی نوٹ روانہ کرے۔ انھوں نے اس سلسلہ میں آر بی آئی کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔ چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ راشن شاپس پر ڈسمبر سے خریدی کرتے ہوئے ادائیگی سوئپنگ کارڈس کے ذریعہ کریں۔ انھوں نے کہاکہ نیا سسٹم کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا جارہا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جن دھن اکاؤنٹس کھولیں اور روزانہ کی خریدی کے لئے Rupay کارڈس استعمال کریں۔ چندرابابو نائیڈو نے ایک ہزار اور پانچ سو روپئے کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کی تائید کی اور کہاکہ نئے کرنسی نوٹ پہونچنے میں دیر ہونے سے تاجروں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو پریشانی ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT