Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کی راجدھانی میں امراوتی مراتھن

آندھراپردیش کی راجدھانی میں امراوتی مراتھن

حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی راجدھانی امراوتی کو بین الاقوامی سطح پر شہرت دلانے کے ساتھ ساتھ صحت کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ’’امراوتی مراتھن‘‘ پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کیا گیا۔ ریاستی وزراء مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ وزیر آبپاشی، پی پلا راؤ وزیر زراعت، گوتم سوانگ کمشنر پولیس وجئے واڑہ، سریدھر کمشنر سی آر ڈی اے و دیگر عہدیدار و قائدین نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ آف مراتھن 10 کے رن، 5 کے رن اور 3 کے رن طرز پر چار حصوں میں اس کا اہتمام کیا گیا اور رن کو اندرا گاندھی اسٹیڈیم تا کرشنا ندی کے ساحل تک منظم کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں، اسکولی طلباء و طالبات، زائداز 11 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رن کے اختتام پر مختلف تہذیبی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریلائنس جیو کمپنی نے اس رن کو اسپانسر کیا تھا۔ منظم کردہ اِس رن کے تعلق سے ہر ایک میں کافی جوش و جذبہ دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT