Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں برسر خدمت تلنگانہ ملازمین کا احتجاج

آندھرا میں برسر خدمت تلنگانہ ملازمین کا احتجاج

واپس طلبی کا مطالبہ، امراوتی میں بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی شکایت
حیدرآباد 11 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے جو آندھراپردیش میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سکریٹریٹ کے روبرو احتجاج منظم کیا۔ وہ آندھراپردیش سے اُنھیں تلنگانہ واپس لانے کا مطالبہ کررہے تھے، پولیس نے احتجاجی ملازمین کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ احتجاج پر ڈٹے رہے جس کے بعد پولیس نے چند ملازمین کو زبردستی حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے موقع پر احتجاجی ملازمین نے کہاکہ ہر دن آندھرا سے تلنگانہ یا پھر تلنگانہ سے آندھرا سفر اُن کے لئے مشکل ہوگیا ہے۔ اگر وہ امراوتی میں قیام کرنا چاہیں تو اُنھیں خاطر خواہ سہولیات نہیں ہیں لہذا اُن کے ساتھ فوری انصاف کیا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ تلنگانہ میں پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملازمت اختیار کی، اِس کے باوجود اُنھیں ریاست کی تقسیم کے موقع پر زبردستی آندھراپردیش روانہ کیا گیا۔ جبکہ حالیہ عرصہ میں تقرر کئے گئے کئی جونیر ملازمین جن کا تعلق آندھراپردیش سے ہے وہ تلنگانہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اِن احتجاجی ملازمین نے حکومت تلنگانہ سے فوری اُنھیں واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT