Tuesday , March 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کیلئے تلگودیشم کے 6 امیدوار منتخب

آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کیلئے تلگودیشم کے 6 امیدوار منتخب

حیدرآباد۔/8مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش میں حکمراں تلگودیشم سے تعلق رکھنے والے 6 امیدواروں کو آج مقامی ادارہ جات حلقوں سے قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ مجلس کے ایک امیدوار کو بھی تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے منتخب کیا گیا۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر بھنور لعل نے آج اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اے پی قانون ساز کونسل کیلئے جن 6 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں جی دیپک ریڈی ( اننت پور )، انگارا راما موہن اور ایم وینکٹا ست نارائنا راجو ( دونوں مغربی گوداوری )، سی رامچندرا راؤ ( مشرقی گوداوری) ایس وجئے راما راجو ( سریکاکلم ) اور بی این راجہ سملو ( چتور ) تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے حیدرآباد مقامی اتھاریٹی حلقہ سے مجلس کے سید امین الحسن جعفری کو بلا مقابلہ منتخب

 

خواتین کیلئے دیہی میڈیکل کالج کا قیام مرکز کا منصوبہ: بنڈارو دتاتریہ
حیدرآباد۔/8مارچ ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر بنڈارودتاتریہ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت خواتین کیلئے دیہی میڈیکل کالج کے قیام کا منصوبہ بنارہی ہے۔ یہاں خواتین اور روزگار کے مواقع پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر لیبر نے کہا کہ دیہی میڈیکل کالج پر وزارت صحت سے بات چیت جاری ہے۔ خواتین کو مہارت پر مبنی ترقیاتی تربیت دینے کیلئے حکومت نے منصوبہ بنایا ہے تاکہ خواتین روزگار حاصل کرتے ہوئے خود مکتفی ہوجائیں۔وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس پروگرام کو منظوری دے دی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT