Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں زبردست بارش

آندھرا پردیش میں زبردست بارش

وجئے واڑہ۔ 19 مئی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے مختلف حصوں میں آج طوفان کے زیراثر زبردست بارش ہوئی۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اضلاع پرکاشم اور گنٹور میں جہاں کل موسلادھار بارش ہوئی تھی، وہیں آج اضلاع کرشنا، مشرقی گوداوری اور شاکھاپٹنم بارش سے متاثر رہے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ جہاں کہیں ضرورت ہو، ریلیف کیمپس قائم کئے جائیں۔ عوام کا محفوظ مقامات پر تخلیہ کیا جائے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کرشنا کے اوانی گڈہ میں 123 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT